ننکانہ صاحب ( بیورورپورٹ) جماعت اہلسنت وسنی یوتھ فورس سٹی ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام ضلعی سیکریٹریٹ ضلع ننکانہ صاحب میںسنی ورکرز کنونشن کا اہتمام کیا گیا جس میں مشائخ عظام ، علماءکرام و سنی یوتھ فورس کے نوجوانوں نے شرکت کی اس موقعہ پر پیر سید عبدالشکور شاہ ناظم اعلیٰ مجلس علماءنظامیہ، محمد اسد مدنی صدر تنظیم المدارس پاکستان ضلع ننکانہ صاحب، مفتی انعام اللہ اشرفی ، علامہ محمد کامران رضا قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سوشل میڈیا پر بے حیائی ، عام ے نوجوانوں کو اس بے حیائی سے بچنا چاہیئے اور ان احباب کی گفتگو سننی چاہیئے جن کی بات سن کر دلوں سے نفرت نکل جائے اور اللہ کے رسول (ﷺ) اور اسکے پیاروں کی محبت دلوں میں رچ بس جائے آخر میں ملکی سالمیت و استحکام ، عوام اور افواج پاکستان کے لیے دعا کی گئی ۔
ننکانہ صاحب ( بیورورپورٹ) انسداد سموگ / تجاوزات و تعمیرات / ضلع ننکانہ صاحب میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق انسداد سموگ کی روک تھام کے لئے ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب متحرک ہے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے ضلع ننکانہ صاحب میں سموگ کی روک تھام کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ فصلوں کی باقیات، کوڑا کرکٹ، ٹائروں کو جلانے، پولی تھین و پلاسٹک بیگز ربڑ اور لیدر ائٹمز کو جلانے پر بھی پابندی عائد ہے۔تجاوزات اور محکمہ اوقاف کی زمین پر غیر قانونی تعمیر پر بھی دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع ننکانہ صاحب میں پاپندی 30 روز تک نافذ العمل رہے گی۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے دفعہ 144 کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سموگ کی روک تھام اور قابو پانے کے لئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔اسپیشل ٹیموں کو فیلڈ میں متحرک کر دیا گیا ہے. ڈی سی ننکانہ نے کہا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔
ننکانہ صاحب ( بیورورپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا "اپنی چھت اپنا گھر" منصوبہ پنجاب بھر کی طرح ضلع ننکانہ صاحب میں بھی کامیابی سے جاری ہے۔وزیر اعلی پنجاب کے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت ضلع ننکانہ صاحب میں بھی گھروں کی تعمیر کا آغاز ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے تحصیل شاہکوٹ میں اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ کے تحت قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے خوش نصیبوں کو مبارکباد کے لیٹرز تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔سابق گورنر برجیس طاہر ، ممبر صوبائی اسمبلی رانا محمد ارشد ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شہرینہ غلام مرتضی جونیجو ، اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ ثناءشرافت سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر ممبران اسمبلی اور ضلعی افسران نے اپنی چھت اپنا گھر کے خوش نصیبوں کو مبارکباد دی اور وزیر اعلی پنجاب کے اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ کے تحت گھروں کا سنگ بنیاد رکھا۔حکومت پنجاب کی جانب سے مبارکباد کے لیٹرز ملنے اور رقوم اکاو¿نٹس میں ٹرانسفر ہونے پر متعلقہ افراد اور انکے خاندان انتہائی خوشی میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کو دعائیں دے رہے تھے۔اس موقع پر سابق گورنر برجیس طاہر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "اپنی چھت اپنا گھر" پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب کا ایک انقلابی اقدام ہے۔حکومت پنجاب کی جانب سے قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے خاندانوں کے اکاو¿نٹس میں گھروں کی تعمیر کے لیے رقم منتقل ہو چکی ہے اور قرعہ اندازی میں کامیاب خاندانوں نے اپنے گھروں کے تعمیراتی کاموں کا آغاز کر دیا ہے۔ممبر صوبائی اسمبلی رانا محمد ارشد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب پہلے مرحلے میں پنجاب کے 70 ہزار خاندانوں کو گھر کی تعمیر کیلئے 15 لاکھ تک کا بلاسود قرض فراہم کر رہی ہے جبکہ قرض 7 سال کی آسان اقساط میں حکومت پنجاب کو واپس ادا کرنا ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کو 77 سالہ تاریخ کا بڑا اور عوام دوست منصوبہ قرار دے رہے ہیں۔
ننکانہ صاحب ( بیورورپورٹ) تیز رفتار موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق تفصیلات کے مانگٹانوالہ روڈ پر چوکھیانوالہ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم کے نتیجہ میںایک موٹر سائیکل سوار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت 35 سالہ تنویر کے نام سے ہوئی اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کے عملہ نے وہاں پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد ڈیڈ باڈی مقامی پولیس کے حوالے کر دی۔
ننکانہ صاحب ( بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پروگرام ”کھیلتا پنجاب گیمز“ 2024 کے تحت ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے نتھوالا فٹ بال گراونڈ میں فیتہ کاٹ کر کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز کر دیا گیا, دو ہفتے تک جاری رہنے والی گیمز کے دوران مختلف قومی اور علاقائی کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔نتھوالا فٹ بال اسٹیڈیم میں کھیلتا پنجاب گیمز کی افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملک اظہر محمود اعوان سمیت ضلعی افسران , سیاسی و سماجی رہنماوں اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے افتتاحی گیمز کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ننکانہ صاحب میں دو ہفتے تک جاری رہنے والی کھیلتا پنجاب گیمز کے دوران کرکٹ, ہاکی, کبڈی, فٹ بال, بیڈمنٹن اور اتھلیٹکس کے مقابلے ہوں گے جن میں بیس سال تک کی عمر کے کھلاڑی حصہ لیں گے جبکہ کرکٹ مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے کھلاڑی کے لئے عمر کی کوئی حد نہیں ہے , بیڈمنٹن اور اتھلیٹکس کے مقابلوں میں لڑکیاں بھی حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں گی ضلع کی سطح پر پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں ڈویژن اور پھر صوبائی سطح کے مقابلوں میں حصہ لیں گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا کھیلتا پنجاب منصوبہ نوجوان نسل کو بلندیوں تک پہنچانے اور اپنے ملک کا نام روشن کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔ڈپٹی کمشنر نے نتھوالا فٹ بال اسٹیڈیم میں فٹ بال کا میچ دیکھا ، جیتنے اور رنر اپ ٹیم کو انعامات بھی دیے۔
