
رپورٹ : محمد حسین پرمار
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے اغا خان کونسل پاکستان کے 5 رکنی وفد نے اشرف چاپسی کی قیادت میں کراچی پولیس آفس میں ملاقات کی ۔
ملاقات میں وفد کے ہمراہ ریٹائرڈ کرنل نورالدین، نعیم خواجہ، حسین لاڑک ، احمد و دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔
وفد نے پولیس چیف سے ملاقات پر انکا شکریہ ادا کیا اور شہر میں امن وامان و سیکیورٹی امور پر بات چیت کی۔
اس موقع پر وفد نے آغا خان کمیونٹی کو سیکیورٹی سے متعلق درپیش مسائل سے اگاہ کیا جس پر ایڈیشنل آئی جی نے فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ملاقات کے اختتام پر وفد نے پولیس چیف کو یادگاری شیلڈ پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔