
ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) مدرسہ غوثیہ قادریہ کنزالقرآن قرآت اکیڈمی ننکانہ صاحب کے زیراہتمام طالبات میں سکالرشپ تقسیم کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ سیدہ عابدہ گیلانی و ناظم اعلیٰ مدرسہ غوثیہ قادریہ کنزالقران, ڈائریکٹر الہدایہ کورسز ڈیپارٹمنٹ مدرسہ شہزادہ روح الامین , سیدہ زاہدہ گیلانی, روبینہ اعجاز,طالبات اور والدین نے شرکت کی, اس موقع پر مہمانان گرامی نے نظام المدارس پاکستان کی طرف سے مدرسہ میں زیرتعلیم پچاس طالبات کو فی کس تیس ہزار سکالر شپ تقسیم کئے اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا, تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیدہ عابدہ گیلانی اور شہزادہ روح الامین سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ طالبات کا دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی تربیت اور ہنر سیکھنے کا عمل قابل ستائش ہے اور دینی مدارس میں اس طرح کے کورسز کروانے سے طالبات کو اپنے گھروں میں باعزت روزگار کی سہولت میسر آئے گی اور وہ اپنے والدین کے لئے سہارا بنیں گی سکالرشپ حاصل کرنے والی طالبات نے مالی معاونت کرنے پر نظام المدارس پاکستان اور مدرسہ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔