
ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ملیر کی ملزم رحمت جان اور نذیر جان سے دوران تفتیش حاصل معلومات پر کاروائی، منشیات فروش گرفتار
ملزمان کی نشاندہی پر چاکر ہوٹل مین سپر ہائے کراچی سے بدنام زمانہ منشیات فروش سید محمد عمران گرفتار،ملزم کا ساتھی عدنان احمد فرار
ملزم کا تعلق منشیات فروش گھرانے سے ہے اور پہلے بھی گرفتار ہو چکا ہے، ایکسائز حکام
کامیاب کاروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے اعلی کوالٹی کی 2040 گرام چرس برآمد کر لی گئی، ایکسائز حکام
منشیات کی ترسیل میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل بھی قبضے میں لے لی گئی، مقدمہ درج کر لیا گیا