سرگودھا(رپورٹ ڈویژنل بیورو)سرگودھا عوام کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے نوو کئیر انٹرنیشنل ہسپتال اور ریسرچ سنٹر کا قیام، افتتاحی تقریب میں سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ ارسلان حیدر سمیت اہم افراد کی شرکت، دکھی انسانیت کی خدمت کے عزم کا اعادہ کیا گیا، سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ سرگودھا سید ارسلان حیدر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مختلف امراض میں مبتلا بنی نوح انسان کو علاج و معالجہ کی بہتر سہولیات فراہم کرتے ہوئے انہیں صحت مند زندگی کی طرف واہس لانا ایک اہم فریضہ ہے جو کہ قدرت کی طرف سے انسان کو دیئے گئے حق ذات سے منسلک ہے اور بلاشبہ خدمت انسانیت کے جذبہ سے لوگوں کو مختلف امراض سے بجات دلا کر ان کی صحت کی بحالی کے حوالہ سے کام کرنے والے ڈاکٹر صاحبان مبارکباد کے حق دار ہیں، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے نوو کئیر انٹرنیشنل ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر کے سی او او جواد صدیق نے ہسپتال و ریسریچ سنٹر کے قیام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہاں نہ مختلف امراض میں مبتلا لوگوں کو علاج و معالجہ کی جدید ترین سہولیات فراہم کی جائیں گی بلکہ ریسرچ سنٹر میں مختلف مہلک امراض کو بہتر و بروقت کنٹرول کرنے کیلئے تحقیقی عمل بھی جاری رہے گا اور ہمیں قوی امید ہے کہ اس کے مثبت و دور رس اثرات مرتب ہوں گے، تقریب سے بورڈ آف ڈائریکٹر کے ممبران طیب اقبال، محمد عدنان، سلیم ارشد اور شیخ ضیاء امین نے بھی خطاب کیا جبکہ قبل ازیں ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، اس موقع پر بتایا گیا کہ نوو کئیر انٹرنیشنل ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر میں میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر غلام فرید، میڈیکل سپیشلٹ و گیسٹروانرالوجسٹ ڈاکٹر عابد رحمنٰ، کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر عدنان مخدوم، نیورالوجسٹ ڈاکٹر محسن احمد بندیال اینڈوکراںنالوجسٹ ڈیبیبٹالوجسٹ ڈاکٹر رضوان علی اعوان، آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر شعیب احمد، ای این ٹی سرجن ڈاکٹر افتخار احمد، ریڑیالوجسٹ ڈاکٹر سلمیٰ ظفر، چائلد اسپیشلسٹ ڈاکٹر محمد عارف اعوان، گائناکالوجسٹ ڈاکٹر میمونہ جاوید، ڈرمانالوجسٹ ڈاکٹر سارہ حبیب، پلاسٹک و برن ریکنسنریکیٹو سرجن ڈاکٹر عمران شہزاد اور آئی سرجن ڈاکٹر صفدر چوہدری کی شکل میں ایک جامع ٹیم موجود ہے جو علاج و تحقیق کے سفر کو آگے بڑھائے گی اور حقیقی بہتری کا آغاز ہوگا۔