ڈیرہ غازی خان (رانا فیصل سے)کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی ہدایت پر پر دوسرے مرحلے کے تحت تحصیل سطح پر اردو انگریزی مضمون نویسی کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔سیکرٹری تعلیمی بورڈ عبدالرحمن چوہدری ،پرنسپلز سنٹر آف ایکسیلنس فیض اللہ ترین، شبانہ آفرین، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر افسران نے امتحانی مراکز کے اچانک دورے کئے اور طلبہ و طالبات کو فراہم سہولیات کا جائزہ لیا ۔اردو انگریزی مضمون نویسی کے مقابلہ کو شفاف بنانے کےلئے کڑی مانیٹرنگ کی گئی۔ کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ تیسرے مرحلے میں 16 دسمبر کو ضلعی سطح کا مقابلہ ہوگا جس میں تحصیل سطح کے پوزیشن ہولڈرز شریک ہوسکیں گے۔تحصیل سطح کے پوزیشن ہولڈرز کو پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن پر بالترتیب دس ہزار روہے،سات ہزار روپے اور پانچ ہزار روپے کیش ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔