ڈیرہ غازی خان (رانا فیصل سے)سنٹرز آف ایکسیلنس ڈیرہ غازی خان میں نئے تعلیمی سیشن کے تحت داخلوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔پرنسپلز گرلز و بوائز سنٹر آف ایکسیلنس ڈیرہ غازی خان شبانہ آفرین اور فیض اللہ ترین نے بتایا کہ داخلے دو مراحل میں ہوں گے۔پہلے مرحلے میں کلاس نہم کے داخلے ہوں گے جن کےلئے داخلہ فارم 28 دسمبر 2024ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔اہل بچوں کا انٹری ٹیسٹ پانچ جنوری 2025ء کو اداروں میں ہوگا اور میرٹ لسٹ آٹھ جنوری کو آویزاں کردی جائے گی۔پرنسپلز شبانہ آفرین اور فیض اللہ ترین نے مزید بتایا کہ دوسرے مرحلے میں کلاس ششم کا داخلہ ہوگا جس کےلئے داخلہ فارم 15 جنوری سے چار فروری تک حاصل کئے جاسکیں گے اور 16 فروری کو اداروں میں انٹری ٹیسٹ ہوگا جبکہ میرٹ لسٹ 20 فروری کو آویزاں کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے نصاب سے اردو،انگریزی،ریاضی اور سائنس مضامین سے تحریری ٹیسٹ لیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ادارہ میں ماہر اور تجربہ کار اساتذہ کی زیر نگرانی جدید لیبز اور کلاس رومز میں بچوں کی تعلیم و تربیت پر فوکس کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف 20 روپے ماہانہ فیس پر مہنگے ترین نجی تعلیمی اداروں سے تعلیمی میدان میں مقابلہ کرکے بورڈ کی نمایاں پوزیشنز لینے کی روایت ہمیشہ برقرار رکھنے کا عزم لئے ہوئے ہیں۔