۔۔
گجرات ( شاہد بیگ سے) لالہ موسی کے سینئر صحافی محمد منشاء بٹ کے انتقال پر کھاریاں پریس کلب کا اظہار تعزیت،
ساری زندگی لو گوں کی خوشی غمی میں شریک ہونے واالا اور عوامی مسائل کواپنی صحافت سے اجاگر کرنے والا عظیم انسان آج سپرد خاک ہو گیا، صدرکھاریاں پریس کلب گُل بخشالوی
زرائع کے مطابق گزشتہ روز لالہ موسی کے سینئر صحافی محمد منشاء بٹ قضاء الٰہی سے انتقال کر گئے،ان کے انتقال پر کھاریاں پریس کلب کے تمام ممبران نے غم کا اظہار کیا اور مر حوم کیلئے دعا مغفرت کی اس موقع پر کھاریاں پریس کلب کے صدر حاجی گُل بخشالوی کا کہنا تھا مر حوم ساری زندگی لو گوں کی خوشی غمی میں شریک ہونا والا اورعوامی مسائل کو اپنی صحافت کے ذریعے اجاگر کرنے والا ایک عظیم انسان تھا،اللہ پاک مر حوم کے درجات بلند کریں آمین تعزیت کرنیوالوں میں چیئرمین انور چوہان،سینئر صحافی محمد انعام مرزا ،احسان الحق،جاوید وڑائچ،قربان گجر،میاں محمد طاہر رشید، سلیم بٹ،عتیق لال، اعجاز نقوی، رزاق انصاری،محمد رضوان لیاقت قادری اور شاہد بیگ شامل ہیں