کراچی : رپورٹ محمد حسین سومرو
گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم, ہاؤس رابری اور منشیات فروشی سمیت سنگین مقدمات میں گرفتار ہوچکے ہیں,ملک عامر
گرفتار ملزم عمران ڈکیتی و رہزنی سمیت منشیات فروشی میں بھی ملوث رہا ہے,ایس ایچ او کورنگی
ملزم نبیل ڈکیتی و پولیس مقابلے, اور ناجائز اسلحہ کیس میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے,ملک عامر
گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش ہوشربا انکشافات کیئے, ایس ایچ او کورنگی
دونوں ملزمان کی چند ماہ قبل ہی جیل میں ملاقات ہوئی تھی,ملک عامر
ملزمان جیل سے ہی ایک دوسرے سے رابطے میں تھے, ایس ایچ او کورنگی
ملزمان نے جیل سے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد دو رکنی گینگ بنالی تھی, ملک عامر
ملزمان کرائے پر اسلحہ لے کر وارداتیں کرتے تھے,ایس ایچ او کورنگی
ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے, ملک عامر
گزشتہ روز کورنگی پولیس نے دونوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا,ایس ایچ او کورنگی
ملزمان کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم,ایک پستول, چھینے ہوئے موبائل فونز اور چوری شدہ موٹرسائیکل بھی برآمد کیا تھا, ملک عامر حسین