کراچی : رپورٹ محمد حسین سومرو
ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی کی سربراہی میں دوران چیکنگ موٹرسائیکل سوار تین مسلح ملزمان گرفتار
ملزمان کے قبضے سے تین عدد پسٹل 30 بور مع ایمونیشن برآمد
ملزمان کی شناخت نجم ولد لیاقت، کامران ولد اکرم اور مذکر ولد ایاز کے ناموں سے ہوئی
ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل رجسٹریشن نمبر KIL-6015 بھی تھانہ شاہ فیصل کالونی کے حدود سے چوری شدہ ہے
مزید ملزمان سے ایک عدد چھینا ہوا موبائل فون و نقد رقم بھی برآمد
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی سیلز مین کی گاڑی کو لوٹتے ہوئے ویڈیو میں ملزمان کو باآسانی شناخت کیا جا سکتا ہے
ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے 100 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا
گرفتار ملزمان زیادہ تر علاقہ میں سپلائی و سیلز کے لیے آنے والی گاڑیوں کو ٹارگٹ کرتے تھے
ملزمان نے ناظم آباد، گلشن اقبال، فیروز آباد۔ ٹیپو سلطان، محمود آباد اور الفلاح کے علاقہ میں وارداتوں کا انکشاف کیا
ملزمان عادی جرائم پیشہ اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں
گرفتار ملزم مزید کاروائی کے لیے شعبہ تفتیش کے سپرد