کراچی : رپورٹ محمد حسین سومرو
چارنل روڈ کیماڑی سے منشیات فروش اسلحہ و منشیات سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی, کیپٹن (ر) فیضان علی
گرفتار ملزم کی شناخت فیروز خان کے نام سے ہوئی جبکہ حنام مراد نامی ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
گرفتار ملزم کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو چرس اور غیرقانونی پستول برآمد ہوا۔
ملزم کے قبضہ سے بوقت گرفتاری 15 لاکھ روپے زرفروختگی رقم بھی برآمد ہوئی۔
ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ جیکسن سب انسپکٹر محمد مٹھل شر کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
ملزمان کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ اور سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔