ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) ڈی پی او سید ندیم عباس کی ہدائیت پرننکانہ پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنےوالے اور دومنشیات فروشوں سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے اسلحہ اور شراب برآمد تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی ننکانہ صاحب پولیس نے دومنشیات فروشوں پیٹر جان اور اشفاق کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور ملزمان سے بھاری تعداد میں شراب برآمدکر کے انکے کے خلاف مقدمات درج کر لیے جبکہ تھانہ صدر سانگلہ ہل پولیس نے ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے والے دو ملزمان شہزاد اور شکیل گرفتارکرلیا پولیس نے ملزمان سے اسلحہ برآمدکر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ڈی پی او سید ندیم عباس نے کہا ہے کہ قانون شکنی کے مرتکب عناصر نا قابل معافی ہیں ضلع کو منشیات کی لعنت سے اور جرائم سے محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے غیر قانونی اسلحہ قبضہ میں رکھنے، ہوائی فائرنگ والوں اور جرائم پیشہ عناصرکے خلاف بلا تفریق سخت کاروائی کی جائے گی ۔