ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیراعلی پنجاب کے انشیٹیو کے تحت مغل میرج گارڈن ننکانہ صاحب میں کامیاب کاشتکاروں میں گرین ٹریکٹر کی تقسیم کی تقریب کاانعقاد کیا گیا۔جس کی سرپرستی ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو¿ نے فرمائی۔ تقریب میں ڈاکٹر شیر محمد شراوت ڈائریکٹر زراعت (توسیع) لاہور ڈویژن نے شرکت فرمائی تقریب میں مہمان خصوصی صوبائی اسمبلی کے ممبرز مہر کاشف پڈھیارپی پی 134اور بیرسٹر سلطان طارق محمود باجوہ پی پی 132نے شرکت فرمائی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے کیا گیا۔اس کے بعد تقریب کے اغراض ومقاصد واستقبالیہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توصیع) ننکانہ صاحب نے بریف کیا۔ بعد ازاں مہمان خصوصی ممبرز صوبائی اسمبلی مہر کاشف پڈھیار نے زمینداروں سے مختصر خطاب کیا اس کے بعد مہمانان گرامی ڈپٹی کمشنر اور ڈائریکٹر زراعت (توسیع) لاہور ڈویژن نے(24) کامیاب کاشتکاروں کو ٹریکٹر کی چابیاں تقسیم کیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرننکانہ صاحب سیاسی و سماجی شخصیات سمیت پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے۔