کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) بین الصوبائی منشیات سپلائر موچکو چیک پوسٹ حب ریور روڈ سے گرفتار
گرفتار ملزم بنام حافظ عبدالباسط ولد محمد یعقوب حب چوکی بلوچستان سے منشیات لے کر پسنجر بس کے ذریعے کراچی پہنچا تھا۔
ملزم کے قبضے سے 12کلو گرام سے زائد چرس برآمد ہوئی۔
ملزم شھر میں مختلف مقامات پر آن کال منشیات سپلائی کرتا ہے۔
ملزم کو ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر ملک فیصل لطیف کی سربراہی میں انچارج موچکو چیک پوسٹ فخر اقبال نے ہمراہ پولیس پارٹی کے گرفتار کیا۔
ملزم کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔