کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ناصر کالونی پولیس چوکی کامیاب کاروائی ملزمان منٹھار ولد حاجن اور راجہ بختاور عرف شیری ولد راجہ بابر گرفتار۔
ملزمان کا ساتھی نصیراللہ عرف حیدر ماما ولد سعید محمد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ۔
ملزمان کے قبضے سے ایک عدد ٹی ٹی پسٹل مع ایمونیشن اور تھانہ زمان ٹاؤن کی حدود سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد۔
ملزمان کو حسب ضابطہ موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں گرفتار کیا جا رہا ہے
ملزمان نے ابتدائی طور پر اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا
ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کی دفعات کے تحت علیحدہ سے مقدمہ درج۔
ملزم راجہ بختاور قبل بھی متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے ۔
ملزمان مزید قانونی کاروائی کے لیے شعبہ تفتیش کے سپرد ۔