شکارپور : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ کے احکامات پر ڈی ایس پی سٹی میڈم پارس بکھرانی کی زیر نگرانی میں شکارپور پولیس کا مختلف مقامات پر سرچ/کومبنگ آپریشن کیا گیا۔
سرچ/ کومبنگ آپریشن میں رہائشی ہوٹلز اور مسافر خانوں اور دیگر اہم مقامات پر کیا گیا اور ہوٹل انتظامیہ کو رکارڈ مینٹین رکھنے کا پابند بنایا۔
ڈی ایس پی سٹی میڈم پارس بکھرانی کی زیر نگرانی میں تلاش ٹیم اور CRI سسٹم کے ذریعے داخلی و خارجی راستوں پر مشکوک افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
سرچ و کومبنگ آپریشن کے دوران مختلف اقسام کی چھوٹی بڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی چیک کیا گیا۔
سرچ آپریشن کا مقصد عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد، سماجی برائیوں اور دھشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا.
سرچ و کومبنگ آپریشن کے دوران انچارج DIB برانچ شاہ جہان شاہ، اسپیشل ٹیم کے انچارج محمد عثمان چاچڑ اور ایس ایچ او تھانہ لکھیدر عبدالمجید گوپانگ و دیگر اسٹاف بھی ڈی ایس پی سٹی کے ہمراہ تھے۔