ڈیرہ غازی خان(رانا فیصل سے) حدود تھانہ گدائی موسم سرما آتے ہی چوری کی وارداتوں میں اضافہ،
گزشتہ ایک ہی رات میں تین تین چوریاں ،
چور شاکر ٹاون میں محمد اسلم بھٹی کے گھر سے لاکھوں روپے کی نقدی اور موبائل فون لے اڑے جسے سی سی ٹی وی کیمرہ میں واضح دیکھا جا سکتا ہے
جبکہ دوسری واردات میں شاکر ٹاون میں غریب تندوری مرید حسین کی دکان کے تالے توڑ کر آٹے کی بوریاں سرقہ کر گئے
اسی طرح تیسری واردات میں حدود تھانہ گدائی طاہر ٹاون میں عبداللہ نامی شخص کے گھر سے پانی کی موٹر اور قیمتی سامان لے اڑے،
مقامی و سماجی اہل علاقہ چئیرمین ظفر طاہر مستوئی، بلال مستوئی،محمد اسلم، مرید حسین ، حافظ عبدالکریم وغیرہ نے احتجاج کرتے ہوئے آر پی او ڈیرہ غازی خان سجاد حسن اور ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی سے چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر نوٹس لینے کا پر زور مطالبہ