کراچی ( رپورٹ محمد حسین سومرو) موٹر سائیکل سوار دو مسلح اسٹریٹ کریمنلز قائم خانی کالونی اتحاد ٹاؤن سے گرفتار۔
ملزمان کی شناخت حسین علی اور حبیب الرحمن کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے دو عدد غیر قانونی پستول اور موٹر سائیکل برآمد۔
ملزمان کی 9 دسمبر 2024 کو مومن آباد الفتح قبرستان کے پاس واردات کی CCTV فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔
ملزمان نے دوران انٹیروگیشن اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔
ملزمان آج بھی قائم خانی کالونی میں واردات کی نیت سے مسلح حالت میں گھوم رہے تھے۔
ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ اتحاد ٹاؤن انسپکٹر ایاز خان کی سربراہی میں چوکی انچارج قائم خانی کالونی عمران لودھی نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔