منڈی بہاؤالدین:( ای این ائی ) میانہ گوندل میں مبینہ پولیس فائرنگ کا واقعہ، احمد یار رانجھا جاں بحق، دو پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج
منڈی بہاؤالدین کے تھانہ میانہ گوندل کی حدود میں مبینہ پولیس فائرنگ کے نتیجے میں میانہ گوندل کا رہائشی احمد یار رانجھا جاں بحق ہو گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ ہیڈ فقیریاں، مین سرگودھا روڈ پر پیش آیا، جہاں لواحقین نے مقتول کی لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔
دوران احتجاج مقتول کے ورثا نے الزام عائد کیا تھا کہ یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے اور ایس ایچ او تھانہ میانہ گوندل حامد رانجھا اور دیگر موقع پر موجود پولیس ملازمین نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے احمد یار رانجھا کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ مقتول کچھ ماہ قبل اسلام آباد میں قتل ہونے والے قمر امیر رانجھا کے قتل کیس کا مدعی تھا اور انہیں دشمنی کا سامنا تھا۔ مظاہرین نے ان پولیس ملازمین کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
ڈی پی او منڈی بہاؤالدین نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو یقین دہانی کروائی کہ واقعے کی مکمل غیر جانبدار تحقیقات کی جائیں گی۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لیے گئے ہیں۔ احتجاج ڈی پی او کی یقین دہانی پر خ