ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) مسلم لیگی رہنماءچوہدری عاصم رندھاوا کی ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں شرکت, حلقہ این اے 111 کے مسا?ل پر کمیٹی اراکین کو آگاہ کیا, ڈپٹی کمشنر کی تمام مسائل کو حل کروانے کی ہدائیت تفصیلات کے مطابق مسلم لیگی رہنماءاور سابق وفاقی وزیر و گورنر گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر کے کوآرڈی نیٹر چوہدری عاصم رندھاوا نے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی اور کمیٹی اراکین کو واربرٹن میں نادرا دفتر اور بوائز ڈگری کالج, شاہ کوٹ میں قائداعظم سٹیڈیم اور سانگلہ ہل میں میاں نواز شریف اور انڈرپاس کے بارے بتایا جس پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو یہاں تمام مسائل کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی کی, چوہدری عاصم رندھاوا کا کہنا ہے کہ اپنے حلقے کے تمام مسائل کو حل کروانا ہمیشہ اولین ترجیحات میں شامل رہا ہے۔