منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد )
بعیر بیک لاسٹس کے لیے ٹریکٹر ٹرالیوں کی وجہ سے رات کے وقت حادثات میں اضافہ ھو رہا ھے ۔ جس کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں ۔ ضرورت اس امر کی ہے ،
ہر سال کی طرح اس سال بھی اس کوتاہی اور لاپرواہی کی وجہ سے قیمتی جانیں ضائع نہ ہو ں۔ ضلعی ٹریفک پولیس تمام ٹریکٹر ٹرالیوں کے پیچھے لاسٹس لگوانے کا آپریشن شروع کرے۔ اس سلسلے میں ،
میں آپ کو یہ بھی بتاتا چلوں کہ ، تمام دن ٹریفک پولیس کا عملہ گاڑیوں کے چالان کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔ مگر مجال ہے کہ وہ کئی ٹریکٹر ٹرالیوں کے ڈرائیورز کا چالان کریں ۔
اس کے علاؤہ میں آپ کو یہ بھی بتاتا چلوں کہ دیکھنے میں آیا ہے کہ کئی ڈرائیورز حضرات کے پاس ڈرائیونگ لائسنس تک نہیں موجود ہوتا اور کئی ڈرائیورز کی عمریں 18سے کم ہوتی ہیں ۔
عوامی سماجی حلقوں نے ڈی سی منڈی بہاوالدین ڈی پی او منڈی بہاوالدین ڈی ایس پی ٹریفک سے پر زور اپیل کی ہے کہ ،
وہ صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر ٹریکٹر ٹرالیوں کے پیچھے سپیشل لاسٹس کا بندوست کریں تاکہ قیمتی جانوں کو ضائع سے روکا جا سکے ۔