منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد ) پریس کلب ملکوال کے وفد نے قائم مقام صدر رانا سلیم بوسال صاحب کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر محمد ریاض گجر صاحب سے ملاقات کی جس میں پریس کلب دفتر کیلئے جگہ کے متعلق بات چیت کی گئی ۔ ملاقات کافی خوش گوار ماحول میں اور نتیجہ خیز رہی الحمدللہ ۔ اس ملاقات میں ممبر قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال صاحب نے اہم کردار ادا کیا جس پر پریس کلب ملکوال کے ممبران ان کے شکر گزار ہیں