منڈی بہاوالدین ( ای این ائی )
تھانہ کٹھیالہ شیخاں کی شاندار کارروائیاں، مجرمان کی گرفتاری اور بھاری مقدار میں منشیات و اسلحہ برآمد تفصیلات کے مطابق
کٹھیالہ شیخاں تھانہ پولیس نے ایس ایچ او قسور عثمان کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔
ملزم غضنفر سے کلاشنکوف برآمد۔
ملزم حسن کے قبضے سے 11 کلو سے زائد چرس اور 9mm پسٹل برآمد۔
ملزم سرفراز سے 11 کلو چرس برآمد۔
ملزم غلام قمر سے ڈیڑھ کلو چرس برآمد۔
ملزم احسان اللہ کے قبضے سے 9mm پسٹل برآمد۔
ملزم عمر سے 5 لیٹر شراب
تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایس ایچ او قسور عثمان اور ان کی ٹیم کی ان کارروائیوں کو عوامی حلقوں میں بے حد سراہا جا رہا ہے۔ یہ اقدامات علاقے میں امن و امان کی بحالی اور جرائم کے خاتمے کی جانب اہم پیش رفت ہیں۔