منڈی بہاؤالدین(ای این ائی )ملکوال میں شوہر نے چادر کے ساتھ گلے میں پھندہ دے کر اپنی بیوی کو قتل کر دیا،ڈیڈ باڈی ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاؤالدین میں پوسٹ مارٹم کے لیے صبح سے موجود ہے،لیکن تاحال پوسٹ مارٹم نہ ہو سکا،لڑکی کے والدین سراپا احتجاج۔تفصیلات کے مطابق ملکوال کے رہائشی احمد نے اپنی بیوی کرن کو گلے میں چادر کا پھندہ دے کر قتل کر دی ہے۔بچی کی والدہ اور دیگر لواحقین پولیس کے ہمراہ صبح سے ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاؤالدین مرالہ روڈ میں موجود ہیں، لیکن تاحال ہسپتال والوں کی طرف سے پوسٹ مارٹم نہیں کیا گیا ہے، قتل ہونے والی لڑکی کے لواحقین نے حکام سے اپیل کی ہے کہ شام ہونے والی ہے،لیکن یہاں کوئی ڈاکٹر موجود نہیں ہے، فوری ہماری بچی کا پوسٹ مارٹم کر کے لاش ہمارے حوالے کی جائے تاکہ ہم کفن دفن کا بندوبست کر سکیں۔