ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) کرمانی ویلفئیر فاﺅنڈیشن موڑکھنڈا کے زیراہتمام ”ایک شام علی زریون کے نام“ کے عنوان سے محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت معروف شاعر اور ماہر تعلیم سید اظہر حسین بخاری نے کی, مشاعرے میں علی زریون,زاہد بشیر, عمران ساحر, عبدالراﺅف راﺅفی, عدنان اردیس, علی شاہ بخاری, مہر رنگ الہیٰ اور محمد سجن سمیت ملک بھر سے پنجابی اور اردو زبان کے معروف شعراءنے شرکت کی, پنجابی زبان کے نامور شاعر اشفاق حسین صابری نے نظامت کے فرائض سرانجام دئیے جبکہ معروف سماجی رہنماءعابد گل سمیت سیاسی و سماجی رہنماﺅں, نوجوانوں اور اہل ذوق کی بڑی تعداد نے مشاعرے میں شرکت کی, رات گئے تک جاری رہنے والے مشاعرے کے دوران شعراءنے اپنا خوبصورت کلام منفرد انداز میں پیش کر کے حاضرین سے خوب داد حاصل کی, مشاعرے کے دوران علی زریون نے مخصوص انداز میں اپنا کلام سنا کر سامعین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کرمانی ویلف?یر فا?نڈیشن کے چ?یرمین ملک ساجد علی, صدر وقار علی گھگھ اور جنرل سیکرٹری حافظ کاشف محمود نے کہا کہ اس طرح کی محفلوں کا مقصد لوگوں کو اضطراب اور گھٹن زدہ ماحول سے نکال کر ان کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنا ہے جس کی اس وقت بہت ضرورت ہے, کرمانی ویلفئیر فاﺅنڈیشن اس طرح کی سرگرمیوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھے گی۔