ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) بچیکی سے جڑانوالہ تک روڈ کی تعمیرومرمت کے کام کا آغاز کر دیا گیا, رکن پنجاب اسمبلی سردار خان بہادر ڈوگر اور سابق ایم این اے ملک نواب شیر وسیر نے روڈ کی تعمیر ومرمت کے کام کا آغاز کیا, اس موقع پر منعقدہ تقریب میں کوآرڈی نیٹر پی پی 100 سردار اصغرڈوگر سمیت سیاسی و سماجی رہنماﺅں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی, بچیکی سے جڑانوالہ بیس کلومیٹر لمبی سڑک کی تعمیر و مرمت پر 96 کروڑ روپے لاگت آئے گی جس سے علاقے کے ہزاروں افراد کو بہترین سفری سہولیات ملنے کے ساتھ ساتھ کاروباری سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک نواب شیر وسیر, سردار خان بہادر ڈوگر اور دیگر مقررین نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی سیاست کی ہے, انتشاری ٹولہ اس ملک کی ترقی کا دشمن ہے, جب مسلم لیگ ن کو حکومت ملی تو خزانہ بالکل خالی تھا اور ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تھا, مسلم لیگ ن نے ملک کی خاطر اپنی سیاست کا نقصان کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی کنٹرول میں ہے, ڈالر کی قیمت مستحکم ہوئی ہے, آنے والا وقت بہت اچھا ہوگا, انہوں نے کہ بچیکی سے جڑانوالہ روڈ کئی دہایوں سے مرمت نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے یہاں حادثات اور ڈکیتی کی وارداتیں بہت بڑھ گئی تھیں, روڈ کی تعمیر کا کام بہت جلد مکمل ہوجائے گا جس سے علاقے کے ہزاروں افراد کو فائدہ پہنچے گا.