کراچی : کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ وہ انتظامیہ کو یرغمال بنائے ان خیالات کا اظہار پیپلز ڈاکٹرز فورم کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عاشق حسین شاہ نے اپنے جاری بیان میں کیا ڈاکٹر عاشق حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ شعبہ صحت کے ڈاکٹرز کیڈر میں ٹرانسفر پوسٹنگ معمول کا انتظامی امور ہے ہمیں خوشی ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال گریڈ 17 سے 18،19،اور20 گریڈ میں ڈاکٹرز کی بہت بڑی تعداد میں پروموشنز کیے گئے جس سے شعبہ صحت میں بہت بہتری آرہی ہے اور کچھ مفاد پرست عناصر ایک بار پھر سے ڈاکٹرز کے نام پر اپنے ذاتی مفادات حاصل کرنے کے لیے انتظامیہ کو بلیک میل کررہے ہیں پیپلز ڈاکٹرز فورم اس کی بھرپور انداز میں مذمت کرتی ہے کوئی بھی انتظامی فیصلہ بہتری کے لیے کیا جاتا ہے ڈاکٹرز کے پروموشنز گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں اور گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ہونا معمول کا حصہ ہے جبکہ ڈاکٹرز کے نام پر سیاست کرنے والے چند مفادات کے متلاشی افراد سول ہسپتال انتظامیہ کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں جو کہ پیپلز ڈاکٹرز فورم کراچی ڈویژن کسی طور پر ہونے نہیں دے گی۔
ڈاکٹر عاشق شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے شعبہ صحت میں گزشتہ چند ماہ کے دوران سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت ڈاکٹرز کی ایک بہت بڑی تعداد نے کمیشن پاس کیا ہے اور انہیں پوسٹنگ آرڈرز بھی ملنا شروع ہوچکے ہیں جبکہ کووڈ کنٹریکٹ ڈاکٹرز کو بھی ریگولرائز کیاجارہا ہے ایسے میں چند مفاد پرست عناصر نئے آنے والے ڈاکٹرز کو بھی آنکھیں دکھا رہے ہیں اس پر بھی پیپلز ڈاکٹرز فورم کراچی ڈویژن نے اپنا لاہے عمل بنالیا ہے اس کا آئندہ چند روز میں باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔
پیپلز ڈاکٹرز فورم کراچی ڈویژن انتظامیہ کے شانہ بہ شانہ ہے کسی مفادات کے متلاشی ٹولے کو کامیاب ہونے نہیں دینگے