کراچی ۔ رپورٹ محمد حسین سومرو
ٹاؤن چیئرمین عوام کے تحفظ کے لیے فکر مند، کالا بورڈ سے ہیوی ٹریفک بند کرنے کا مطالبہ
ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان کا حادثات کے بڑھنے پر اظہار تشویش، ایس ایس پی ٹریفک سے ہیوی ٹریفک کو متبادل کاٹھور لنک روڈ سے گزارنے کا مطالبہ،ہیوی ٹریفک کے باعث آئے روز پینے کے پانی کی بلک کی لائن متاثر ہوجاتی ہے جس کے باعث ملحقہ علاقوں میں پانی کی قلت کا سامنا ہوتا ہے
( کراچی )چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی ظفر احمد خان کی نگرانی میں کالا بورڈ مین نیشنل ہائی وے روڈ پر واقع پانی کی مین بلک لائن کی مرمت کا کام جاری ہے اس موقع پر واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے افسران ایگزیکٹیو انجینئر واٹر علی احمد اور دیگر بھی موجود ہیں۔میٹھے پانی کی مین لائن جو ماڈل کالونی ٹاؤن یوسی 7،8 اور دیگر ملحقہ علاقوں میں پانی فراہم کرتی ہے متاثر ہونے کے باعث مین کالا بورڈ روڈ کی ٹوٹ پھوٹ کا باعث بن رہی تھی اور پانی کے رساؤ کے باعث سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ سے ٹریفک کی روانی متاثر تھی او ہیوی ٹریفک کے باعث حادثات معمول تھے گزشتہ دنوں اس لائن کی مرمت بھی کردی گئی مگر ہیوی ٹریفک کی مسلسل آمد و رفت کے باعث لائن دوبارہ متاثر ہوئی جس پر ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان آج خود اپنی نگرانی میں پائپ لائن کی مرمت کروا رہے ہیں، اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد نے ٹریفک پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس روڈ پر ہیوی ٹریفک کی آمدورفت کو روکا جائے اور ہیوی ٹریفک کو متبادل راستوں سے گذارا جائے۔
ڈائریکٹر انفارمیشن
کاشف علی
محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی