کراچی : رپورٹ محمد حسین سومرو
موٹرسائیکل سوار دو مسلح ڈکیت ولیکا روڈ سائیٹ ایریا سے گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا غیرقانونی پستول اور چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد، کیپٹن (ر) فیضان علی۔
ملزمان کی شناخت محمد ولد عبدالمنان اور بلال ولد عبدالستار کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے برآمدہ موٹرسائیکل تھانہ پاک کالونی کے مقدمہ 395/22 بجرم دفعہ 381A کی سرقہ شدہ ہے۔
ملزمان اس سے قبل بھی تھانہ سائیٹ اے کے ڈکیتی کے مقدمہ 490/22 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔
ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ سائیٹ اے انسپکٹر چوہدری جاوید اختر نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔