منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد )11دسمبر2003 قائد ملت اسلامیہ مولانا شاہ احمد نورانی رحمتہ اللہ علیہ کا یوم وصال ہے۔۔ان جیسی نابغہ روزگار شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں پاکستان سمیت پوری دنیا میں ان کے عقیدت مند اور عوا م ان کی بر سی انتہائی عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں اس موقع پر قرآن خوانی نعت خوانی صلا ت و سلام ہو گا اور اجتماعی دعائے مغفرت کی جائے گی علماء مشائخ مزہیبی سکالر اور سیاست دان ۔ارکان اسمبلی ان کی رو حا نی ۔مزہبی ۔سیاسی اور عوامی خدمات پر تفصیل سے روشمی ڈالین گے اور خراج عقیدت پیش کریں گے سینئر صحافی میاں شریف زاہد کی ان سے اکثر ملا قاتیں رہیں اور تاریخی انٹرویو ز کئے اپ کی پوری زندگی روحانی۔تبلیغی ۔ مزہبی سیاسی زندگی پورے عالم اسلام اور خاص طور پر پاکستانیوں کے لئے مشعل راہ ہے اگر آج بھی ہم ان کی عمل اور تعلیمات کو اپنا لیں تو ملک و قوم کے لئے بہتر ہو گا ۔۔اللہ تعالیٰ ان کی دینی و ملی خدمات قبول فرمائے۔ان کے درجات بلند فرمائے آمین ۔