منڈی بہاوالدین ( ای این ائی ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاوالدین وسیم ریاض خان کی ہدایت پر تھانہ سول لائن پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بلالو ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو چار ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایچ او عدیل ظفر بوسال کی قیادت میں کی گئی اس کامیاب کارروائی میں 42 لاکھ 85 ہزار کا مال مسروقہ برآمد لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، 8 لاکھ روپے نقدی اور 8 موٹر سائیکل اور 5 عدد موبائل فون بھی برآمد