کراچی : رپورٹ محمد حسین سومرو
تین رکنی ڈکیت گروہ سمیت 5 ملزمان گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی
پہلی کاروائی میں اسٹریٹ کرائم و موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث تین رکنی ڈکیت گروہ کو لکی چورنگی حب ریور روڈ سے گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے دو عدد غیرقانونی پستول اور تھانہ پاکستان بازار کی حدود سے دو روز قبل چوری کی گئی موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی۔
ملزمان کے قبضے سے برآمدہ موٹرسائیکل تھانہ پاکستان بازار کے مقدمہ 588/24 بجرم دفعہ 381A کی سرقہ شدہ ہے۔
گرفتار ملزمان 1- شہروز، 2- ندیم احمد اور 3- عبدالرشید کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
دوسری کاروائی : میں اسفند یار نامی ملزم کو رئیس گوٹھ موچکو سے گرفتار کرکے قبضہ سے بلا لائسنس کلاشنکوف برآمد کی گئی۔
ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جا رہی ہے۔
تیسری کاروائی : میں طالب نامی گٹکا فروش کو اسپارکو روڈ سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم کے قبضہ سے 28 عدد پڑیاں مضحر صحت گٹکا ماوا برآمد کرکے مقدمہ درج کیا گیا۔