کراچی : رپورٹ محمد حسین سومرو
پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران سلطان آباد میں کاروائی کرکے 02 ملزمان کو گرفتار کیا۔ طارق الٰہی مستوئی
گرفتار ملزمان سے 02 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ ایس ایس پی ویسٹ
ملزمان کے زیراستعمال موٹرسائیکل بھی اسلحہ کے زور پر تھانہ عیدگاہ کے علاقے سے چھینی گئی تھی۔ طارق الٰہی مستوئی
ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ
گرفتار ملزمان میں کریم اللّٰہ ولد شریف اللّٰہ اور اسمائیل ولد زمین خان شامل ہیں۔ طارق الٰہی مستوئی
گرفتار ملزم کریم اللّٰہ عادی قبل از بھی غیر قانونی اسلحہ کے مقدمہ میں تھانہ تیموریہ سے گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔