کراچی : رپورٹ محمد حسین سومرو
پولیس نے خفیہ اطلاع پر ونگی گوٹھ میں کاروائی کرکے 03 ملزمان کو گرفتار کیا۔ طارق الٰہی مستوئی
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 12 عدد موٹرسائیکلز کے چیچس برآمد ہوئے جن کی تفصیلات ذیل ہیں۔
1. برآمدہ چیچس نمبری SP-0999858 موٹرسائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 476/2022 تھانہ پیرآباد میں درج ہے۔
2. برآمدہ چیچس/موٹرسائیکل نمبری KHF-2023 کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 431/2022 تھانہ سر سید میں درج ہے۔
3. برآمدہ چیچس/موٹرسائیکل نمبری KEN-4717 کی سرقیدگی کی درخواست/انٹری تھانہ تیموریہ میں داخل ہے۔
4. برآمدہ چیچس/موٹرسائیکل نمبری KPS-6463 بھی اسلحہ کے زور پر چھینی گئی ہے، جس کی مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
دیگر برآمدہ موٹرسائیکلز کے چیچس کاٹے گئے/ٹیمپر کیئے گئے ہیں جن کی تفصیلات حاصل کرنے کی بھی کوشش جاری ہے۔۔
گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے AVLC حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ ۔
گرفتار ملزمان میں منصور ولد اللّٰہ بخش، عمران ولد محمد اکرام اور عمر فاروق ولد خلیل الرحمٰن شامل ہیں۔