کراچی : رپورٹ محمد حسین سومرو
پولیس نے تیسر ٹاؤن ٹینکی اسٹاپ کے قریب کاروائی کرکے تین رکنی گینگ کو گرفتار کیا۔ طارق الٰہی مستوئی
گرفتار ملزمان سے 02 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ ایس ایس پی ویسٹ
ملزمان کے زیراستعمال 02 موٹرسائیکلز کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے جس کی تفصیلات ذیل ہیں۔ طارق الٰہی مستوئی
موٹرسائیکل نمبری KEV-4827 کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 1474/2024 تھانہ سرجانی میں درج ہے۔
موٹرسائیکل نمبری KQK-8057 اسلحہ کے زور پر چھینی گئی ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 451/2024 تھانہ بلال کالونی میں درج ہے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ
گرفتار ملزمان میں سمیع اللّٰہ ولد خانزادہ، علی ولد یٰسین اور عبدالرفع ولد جاوید علی شامل ہیں۔ طارق الٰہی مستوئی