منڈی بہاؤالدین ( میاں شریف زاہد )
منڈی بہاؤالدین کے علاقہ ڈفر میں دباغ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں لوگوں کی آنکھوں کا فری چیک اپ کیا گیا
منڈی بہاؤالدین کے گاوں ڈفر میں دباغ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ لگایا گیا جس میں آس پاس کے گاوں کے لوگوں نے آنکھوں کا فری چیک اپ کروایا اور جن حضرات کی نظر کمزور تھی انکو چشمہ بھی لگایا گیا اس موقع پر لوگوں کا کہنا تھا ایسے کیمپ لگتے رہنا چاہئے تاکہ جو لوگ دور دراز علاقوں سے ہیں اتنے وسائل نہیں کے چیک اپ کروا سکیں ان کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں لوگوں نے دباغ ویلفیئر ٹرسٹ کا شکریہ ادا کیا یہ کیمپ زیر انتظام چیرمین خالد سیال اور زیر نگرانی مولانا قاضی مسعود لگایا