ڈیرہ غازی خان (رانا فیصل سے) ٹیچنگ ہسپتال میں ڈیرہ غازی خان میں سنٹرلی آکسیجن پلانٹ اور کینسر کی تشخیص کےلئے دو روزہ میڈیکل کیمپ کا آغاز کردیا گیا رکن پنجاب اسمبلی محمد حنیف پتافی نے افتتاح کیا۔پرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹر آصف قریشی،ایم ایس ڈاکٹر عبدالرحمن عامر قیصرانی اور دیگر موجود تھے۔ایم پی اے محمد حنیف پتافی کو میڈیکل کیمپ اور سنٹرلی آکسیجن پلانٹ کی آفادیت سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔اس موقع پر بتایا گیا کہ ٹیچنگ ہسپتال میں کینسر کی تشخیص( میمو گرافی)کےلئے خصوصی کیمپ سے خطہ کے لوگ مستفید ہوں گے۔ہسپتال میں کیمو تھراپی شروع کرادی گئی ہے اور کینسر کے رجسٹرڈ مریضوں کو ادویات بھی دی جارہی ہیں۔ایم پی اے محمد حنیف پتافی نے پھر کہا کہ وہ کینسر ہسپتال کی تعمیر کےلئے ذاتی دلچسپی لیں گے اور بہت جلد اپنے عوام کو خوشخبری دیں گے۔ایم پی اے محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ رپورٹ کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں کینسر کے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے اور یہاں کینسر ہسپتال کی شدید ضرورت ہے۔