کراچی : رپورٹ : محمد حسین سومرو : ایس ایچ او آرام باغ سب انسپکٹر تنویر مراد کی ہدایت پر گشت پر مامور پولیس جوانوں کا اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث عناصر سے پولیس مقابلہ، اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم زخمی حالت میں گرفتار ، اسلحہ اور چوری شدہ موٹر سائیکل برامد ۔ مقدمہ درج تفتیش شروع تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تین مسلح ملزمان بمقام بلاسیس اسٹریٹ نزد بھولو اکھاڑہ کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کی غرض سے گھوم رہے تھے گشت پر مصروف آرام باغ پولیس کو اپنی جانب اتے دیکھ کر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی ۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم امتیاز علی عرف بابا ولد غلام حیدر زخمی ہوا جبکہ دوسرے دو ملزمان اندھیرے کا فائدہ لے کر موقع سے فرار ہوگئے گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پستول بمع 04 روانڈ اور 02 چھینے ہوئے موبائل فون اور تھانہ KIA کی حدود سے چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برامد ہوئی
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے
ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا گیا ہے جو ذیل ہے
Fir No 298/20 U/S 392/397
Ps North Nazimabad
Fir NO 186/24 U/S 395
Ps Johrabad
Fir No 557/22 U/S 397/34
Ps Nazimabad
Fir No 275/24 U/S 353/324/34
Ps Nazimabad
Fir No 277/24 U/S 23-1-A
Ps Nazimabad
Fir NO 621/22 U/S 392/397/34
Ps Orangi Town
Fir No 195/23 U/S 392/397/34
Ps Kuwaja Ajmer Nagri
Fir No 106/24 U/S 392/397/34
Ps Nazimabad
Fir 316/24 U/S 397/34
Ps Jamshed Quarter
ایس ایچ او آرام باغ
سب انسپکٹر تنویر مراد نے بتایا کہ ڈی آئی جی ساوتھ اور ایس ایس پی ساوتھ کے کے احکامات پر من و عن عمل کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث عناصروں کے خلاف آرام باغ پولیس قانونی کارروائیاں کر رہی ہے عادی جرائم پیشہ عناصروں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی جو جرم کرے گا وہ قانون کے شکنجے سے بچ نہیں پائے گا