کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملک بھر کی کچی آبادیوں اور گوٹھوں کی نمائندہ تنظیم کچی آبادیز اینڈ گوٹھ فیڈریشن آف پاکستان ”کاگف“ کی مجلس عاملہ کی منظوری کے بعد تاحیات چیئرمین صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے سندھ کے معروف سماجی رہنماء، حق و صداقت کے علمبردارفاروق تنولی کو ”کاگف“ کاچیف آرگنائزر سندھ مقرر کیا ہے ان کی تقرری پر مجلس عاملہ و مجلس و عمومی کے اراکین،مرکزی و صوبائی عہدیداروں نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فاروق تنولی اپنے تجربات اور مشاہدات کی روشنی میں سندھ بھر کی کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مالکانہ حقوق، ان کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی اور کچی آبادی قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے سمیت کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دلوانے کے لئے ”کاگف“ کے آئین اور منشور و کچی آبادیوں کے قوانین کی روشنی میں تمام کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مسائل کے حل کی جدوجہد کوتیز کرنے میں اپنا اہم کردارادا کریں گے۔