ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ) چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈاکٹر محمد قیوم خان ضلع ننکانہ صاحب سے ٹرانسفر ہو گے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سی او ایجوکیشن کے اعزاز میں ڈی سی کمیٹی روم میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راونے الوداعی تقریب میں خصوصی شرکت کی ، محکمہ تعلیم اور دیگر ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی منعقدہ تقریب میں شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد قیوم خان میری ٹیم کا اہم حصہ تھے۔انہوں نے بطور سی او ایجوکیشن سرکاری سکولوں میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے بہت اچھا کام کیا اور سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے لیے دن رات محنت کی۔ڈاکٹر محمد قیوم خان نے سرکاری سکولوں کی تزئین و آرائش اور شجرکاری مہم میں اہم کردار ادا کیا۔ان کی ننکانہ صاحب کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ننکانہ کے بچوں کو بہتر تعلیم اور تربیت کے ذریعے مفید اور اچھے شہر بنانا ہے اس کے لیے ہمیں ملکر بہت کام کرنا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد قیوم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی ننکانہ کی ٹیم کا حصہ ہونا میرے لیے اعزاز کی بات تھی۔ڈپٹی کمشنر کی گائیڈ لائن پر عملدرآمد کرتے ہوئے بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور تعیناتی کے دوران ڈی سی ننکانہ سمیت تمام اداروں کی سپورٹ حاصل رہی جس پر تمام ضلعی اداروں کا مشکور ہوں۔