سرگودھا(رپورٹ بیورو چیف ای این آئی سرگودھا)سرگودھاانچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا پبلک ریلیشن آفیسر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس میانوالی انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا مشتاق احمد اعوان نے آج مورخہ. 23.01.2025 بروز جمعرات 10 بجے صبح، صوبائی محتسب آفس میانوالی میں کھلی کچہری لگائی جس میں وفاقی محکموں کے خلاف عوام کی شکایات سُن کر موقع پر ہی ریلیف دلوا کر عوام کے مسائل حل کیے گئے۔زیادہ تر شکایات فیسکو پوسٹ آفس پاسپورٹ نادرا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بیت المال، سی ایم اے لاہور کی تھیں۔ ضلعی آفسران ایکسین فیسکو، اے ڈی نادرا، اے ڈی پاسپورٹ اےڈی بیت المال، اےڈی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام موجود تھے۔ ان محکموں کے افسران نے ذاتی طور پر رپورٹ جمع کرائیں۔اس موقع پر انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا نے آفیسر ان کو ہدایات جاری کیں کہ سائلین کو بروقت انصاف مہیا کیا جاۓ۔جس پر سائلین نے وفاقی محتسب کا شکریہ اداکیا اس روزمزید نئی شکایات بھی موصول ہوئیں۔جن پر کارروائی کے لئے رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے.