منڈی بہاوالدین ( میاں سریف زاہد )فروری کا مہینہ شروع ہوچکا ہے۔۔۔
اس لیے درخت لگانا شروع کر دیں۔ کیوں کہ 15 فروری سے بہار کا موسم شروع ہو جاتا ہے۔ ابھی درخت لگانے کا یہ سب سے اچھا موسم ہے۔ اپنے مقامی درخت لگائیں۔ نہ کہ باہر کے ممالک سے لائے گئے فیشنی درخت۔
مقامی درخت کیکر، شیشم، سمبلو، پاپولر، نیم، دھریک، بکائن، فالسہ، بیری، جامن، آم، توت، شہتُوت، امرود، انار. مالٹا، کینو اور خوبانی لگائیں۔ ان کا کچھ وقت خیال رکھنا پڑے گا۔ پھر خود ہی بڑھ جائیں گے۔
موسمیاتی تغیر اور بارشوں کے موسم میں تبدیلی کی ایک بڑی وجہ درختوں کی کمی ہے۔ درختوں کی کٹائی زور شور سے جاری ہے۔ لیکن اس کے مقابلے میں شجر کاری بہت کم ہوتی ہے۔
یاد رہے کہ پودا اور درخت لگانا بھی صدقہ جاریہ ہے۔ موسمیاتی تغیر اور ماحولیاتی تبدیلی کے تناظر میں اپنی سماجی ذمہ داری سمجھتے ہوئے کہیں نہ کہیں ایک درخت ضرور لگائیں۔ جزاک اللہ۔