ڈیرہ غازیخان (رانا فیصل سے) کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کا پنجاب خیبرپختونخواہ بارڈر پر سرحدی پوسٹوں کا دورہ۔
خیبرپختونخوا بارڈر پر واقع چیک پوسٹ لکھانی، جھنگی اور ترمن کے ہنگامی وزٹ۔
ڈی پی او ڈیرہ غازیخان سید علی سمیت رینجرز و دیگر اداروں کے افسران بھی ہمراہ تھے۔
چیک پوسٹ جھنگی پر تعینات جوانوں سے ملاقات، دہشت گردوں کا مردانہ وار مقابلہ پر خراج تحسین۔
چیک پوسٹوں کے سکیورٹی اقدامات، نفری، اسلحہ ایمونیشن، مورچوں اور تھرمل ڈوم کیمرہ سے چیکنگ کا جائزہ۔
خوارجی دہشت گردوں کے خطرہ کے پیش نظر تعمیراتی کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کا حکم۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فورس کو ہمہ وقت الرٹ رکھنے کے احکامات۔
ماک ایکسرسائز کرنے اور کیو آر ایف ٹیموں کے ریسپانس ٹائم کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت۔
چیک پوسٹوں کی عمارت اور مورچوں کو مزید مضبوط بنانے کے لئے جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ
چیک پوسٹوں کی مضبوطی کے حوالے سے جاری تعمیراتی کام جلد سے جلد مکمل کرنے کا حکم۔
وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سرحدی چوکیوں کو مزید مضبوط بنانے کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔ آر پی او
حکومت کی جانب سے سرحدی چوکیوں کو جدید ترین اسلحہ، ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس سے لیس کیا گیا ہے۔سجاد حسن خان
خیبرپختونخوا کی سرحدی چوکیوں پر خوارجی دہشت گردوں کے 11 حملوں کو ناکام بنایا گیا۔ آر پی او
پولیس کے الرٹ ہونے پر دہشتگرد مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکے۔ سجاد حسن خان۔
تمام سرحدی چیک پوسٹوں پر تعینات جوانوں کا مورال اور عزم و حوصلہ بلند ہے ۔آر پی او