کراچی : رپورٹ : محمد حسین سومرو
دوران ڈکیتی شہری کو زخمی کرنے والا ریکارڈ یافتہ ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار۔ کیپٹن (ر) فیضان علی، ایس ایس پی کیماڑی
گرفتار ملزم کی شناخت محمد انیس ولد عبد الجبار کے نام سے ہوئی۔
ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری غیر قانونی 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن برآمد ہوا۔
ملزم نے دو ماہ قبل موچکو کے علاقے مشرف کٹ کے پاس واردات کرتے ہوئے موبائل فون اور کیش چھینا تھا اور مزاحمت پر مدعی کو زخمی بھی کیا تھا۔
مزکورہ واردات کا مقدمہ 437/24 بجرم دفعہ 394/397/34 ت پ تھانہ موچکو میں درج کیا گیا تھا۔
جبکہ ملزم اس سے قبل بھی درج زیل تین مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
1. مقدمہ الزام نمبر 196/24 بجرم دفعہ 23(I)A تھانہ سائیٹ بی۔
2. مقدمہ الزام نمبر 195/24 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ سائیٹ بی۔
3. مقدمہ الزام نمبر 245 بجرم دفعہ 381A تھانہ آرام باغ۔
ملزم کو ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر ملک فیصل لطیف کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔