کراچی : رپورٹ محمد حسین سومرو
ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں سرقہ کرنے کے بعد جعلی نمبر پلیٹ لگا کر کم قیمت میں فروخت کیا کرتے تھے۔
سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے تکنیکی بنیادوں/سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کارروائی کرکے ملزم شمن ولد عالم کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم کے زیرِ استعمال سرقہ شدہ کار نمبری BCQ-734 برآمد کرلی گئی۔
کار کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 102/2025 بجرم دفعہ 381-A ت پ تھانہ تیموریہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں درج ہے۔
گرفتار ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے متعلقہ AVLC حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ دیگر ساتھی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔