کھاریاں (شاہد بیگ سے) کھاریاں میں آزادی کارواں کا والہانہ اسقبال کیا گیا،
تفصیلات کے مطابق پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کھاریاں پریس کلب (رجسٹرڈ)کے صدر چوہدری جاوید ورائچ کی قیادت میں گجرات یونین آف جرنلسٹس کے صدر شاہد اختر چوہدری اور انکی ٹیم کا کھاریاں میں پرتباک استقبال کیا گیا،گجرات کی تاریخ میں پہلا اور سب سے بڑا آزادی کشمیر کارواں گجرات سے باب کشمیر آزاد کشمیر پہنچا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے بعد کھاریاں پہنچنے پر کارواں کا بھر پور استقبال کرنے والوں میں جنرل سیکرٹری عتیق لال،سابق صدر احسان الحق،کھاریاں میڈیا ہاؤس کے چیئرمین جہانگیر افضل کیانی،سینئر نائب صدر رضوان لیاقت قادری، انفارمیشن سیکرٹری اعجاز نقوی ،صحافی میاں طاہر رشید،محمد اکرم بھٹی،محمد اشتیاق بٹ، صحافی مبشر قادری، صحافی رانا غلام مرتضیٰ و دیگر شامل تھے اس موقع پر تحریک کھاریاں کے صدر محمد ندیم وسن نے بھی کارواں کا استقبال کیا اور کہا کہ کھاریاں کی خوبصورتی اور مسائل کے حل کیلئے تحریک کھاریاں ہر محاذ پر لبیک کہے گی،