ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے حراءایجوکیشن سسٹم ننکانہ صاحب کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا.تقریب میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ننکانہ شازیہ بانو, ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کاشف امیر ، سکول پرنسپل قیصر عرفان چوہدری سمیت سماجی رہنماﺅں, اساتذہ اور طلباءو طالبات نے شرکت کی تقریب میں شریک سکول کے بچوں نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا,سکول کے طلباءاور طالبات نے ٹیبلوز ، تقاریر اور نغموں کے ذریعے نہتے کشمیریوں پر بھارتی افواج کے مظالم اور جدوجہد آزادی کے دوران لازوال قربانیوں کو بیان کر کے حاضرین سے خوب داد حاصل کی, تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر تجدید عہد کا بھی دن ہے کہ ہر پاکستانی جدوجہد آزادی میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہوگا, بھارت سات دہائیوں بعد بھی ظلم وجبر سے کشمیریوں کا جذبہ آزادی کم نہیں کر سکا, بھارت کو بہت جلد کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینا پڑے گا۔ چیف ایگزیکٹیو افیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی شازیہ بانو کا کہنا تھا کہ آج کا دن کشمیری عوام کے ساتھ تجدید عہد کا دن ہے کہ پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کے جائز مطالبہ آزادی کی حمایت جاری رکھے گا اور کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو ہر فورم پر اٹھاتا رہیے گا۔ انشاء اللہ وہ دن جلد آئے گا جب کشمیری عوام بھی صبح آزادی کا استقبال کر رہیں ہوں گے سکول کے بچوں نے بھی کشمیری بچوں کے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری بچوں کو بھی آزادی کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی اجازت ہونی چاہیے، سکھ بچوں کا کہنا تھا کہ ہم کشمیری بچوں کو سپورٹ کرتے ہیں جس طرح ہم پاکستان میں آزادی کے ساتھ سکول جاتے ہیں اور کھیلتے ہیں اسی طرح میری دلی خواہش ہے کہ کشمیری بچے بھی سکول جائیں اور ہستے کھیلتے اپنے گھروں کو واپس آئیںتقریب کے اختتام پر کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کا بچہ بچہ جدوجہد آزادی میں کامیابی کے حصول تک اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔۔۔