ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) مختلف مذہبی و سیاسی اور کاروباری تنظیموں کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلیوں کا انعقاد,تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت مرکزی رہنما مفتی محمد قاسم نے کی۔ ریلی میں ضلعی صدر میاں عابد، ضلعی جنرل سیکرٹری ثاقب مجید سمیت دیگر عہدیداران، علمائے کرام، سماجی رہنماو¿ں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی ریلی کا آغاز ریلوے اسٹیشن سے ہوا، جو مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی بیری چوک پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔مرکزی انجمن تاجران موبائل فون ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام بیری چوک سے میلاد چوک گول چکر تک ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت صدر حافظ میاں عابد نواز نے کی جبکہ سرپرست میاں عمران صدیق, چئیرمین ملک شاہد اعوان سمیت دیگر عہدیدران اور ممبران کے علاوہ رانا محمد طارق بھی ریلی میں شریک تھے مسلم لیگی ایم این اے ڈاکٹر شذرہ منصب علی خان کی رہائش گاہ سے نکالی جانے والی ریلی میںسابق ناظم رائے صفدر حسین کھرل ،رائے محمد آصف کھرل ، رائے سلوک علی کھرل اور مسلم لیگی کارکن شریک تھے جبکہ ڈویژنل صدر لاہور ڈویژن پاکستان پیپلز پارٹی رائے شاہجہان احمد خاں کی رہائش گاہ سے نکالی گئی ریلی میں رائے شاہجہان احمد خاں، ضلعی صدر ابرار حسین شاہ ، سٹی صدر انعام الحق ملک ، رائے ولایت علی کھرل ، رائے اعجاز احمد بھٹی اور پیپلز پارٹی کے کارکن بھی شامل تھے ریلیوں کے شرکاءنے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ریلیوں کے شرکاءنے کشمیریوں کے حق اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی شرکاءنے کشمیری پرچم تھام کر اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کیا اور بھارتی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان خطے میں مسئلہ کشمیر کا سب سے بڑا وکیل ہے، جس نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کی ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ آج کے دن ہم دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو جاتا، خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔ اس لیے اقوامِ متحدہ اور عالمی قوتوں کو اس دیرینہ مسئلے کے حل پر فوری توجہ دینی چاہیے ریلی کے اختتام پر پاکستان کی ترقی، سلامتی اور مقبوضہ کشمیر کی جلد آزادی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔