ڈیرہ غازی خان (رانا فیصل سے)کمشنر ڈی جی خان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری نے رات گئے ضلعی صدر ہسپتال کوٹ ادو کا اچانک دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نور عباس بخاری اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے ہسپتال کے مختلف شعبے دیکھے۔داخل مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے طبی سہولیات کے بارے میں معلومات لیں۔کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے ہدایت کی کہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف حاضری یقینی بنائی جائے ۔
کمشنر اشفاق احمد چوہدری کا کوٹ ادو میں سیلانی دستر خوان کا بھی معائنہ کیا۔دسترخوان میں تیار کھانا کا معیار اور صفائی چیک کی۔کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ مستحق افراد کو کھانا کھلانا بڑے اجر کا کام ہے۔