کراچی : محمد حسین سومرو
• رپورٹ کی مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں گزشتہ سال کی نسبت واضح کمی دیکھنے میں آئی ۔
• سال2024 میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہریوں کے قتل کے98کیسز میں 75 (77 فیصد)مقدمات کو حل کرتے ہوئے 112 ڈکیت گرفتار جبکہ 33 ہلاک ہوئے۔
• دوران ڈکیتی شہریوں کو زخمی کیئے جانیکے321کیسزمیں سے 226 (71 فیصد) مقدمات کو حل کرتے ہوئے 332 کریمنلز گرفتار جبکہ 36 ہلاک ہوئے۔
• سکھر گھوٹکی کشمور اور شکارپور کے کچہ ایریاز میں جاری آپریشنز کے نتیجے میں ڈاکوؤں سے 559 مقابلوں میں 73 ڈاکو ہلاک،120 زخمی جبکہ 378 گرفتار کیئے گئے۔
• ڈاکوؤں کے قبضہ سے 436 کی تعداد میں مختلف اقسام کا اسلحہ و ایمیونیشن برآمد کیا گیا۔
• ڈاکوؤں/کریمنلز سے مقابلوں کے دوران 19 پولیس ملازمان شہید جبکہ 31 زخمی ہوئے۔
• پولیس نے انٹیلی جینس بیسڈ اطلاعات کے تحت 618 شہریوں کو ہنی ٹریپ سے بچایا۔
• صوبے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف 3864 پولیس مقابلوں میں 1782 جرائم پیشہ گروہوں کو ختم کیا گیا۔
• 7383 کریمنلز کو موقع پر ہی رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔